the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ

(ایجنسیز)


سعودی عرب کے محکمہ زکواۃ کے مطابق گذشتہ برس 2013ء کے دوران مجموعی طور پر 25 ارب ریال مالیت کی زکواۃ قومی خزانے میں جمع کی گئی جسے سعودی بنکوں کے ذریعے سات لاکھ مستحق افراد میں میں تقسیم گیا ہے۔

محکمہ زکواۃ وانکم ٹیکس کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم المفلح نے القصیم شہر میں ایوان صنعت وتجارت کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ گذشتہ برس مجموعی طور پر پیداواری شرح نمو میں بیس فی صد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں زکواۃ کی مد میں جمع ہونے والی رقم میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں زکواۃ فنڈز اور دیگر محصولات جمع کرنے کا ایک ہی طریقہ اور اصول کار فرما ہے۔



ذرائع ابلاغ میں آنے والی بعض رپورٹس میں یہ افواہیں پھیلائی گئی ہیں کہ مملکت میں زکواۃ کا مال جمع کرنے کے لیے متعدد طریقے رائج ہیں حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ ابراہیم المفلح کا کہنا تھا کہ نئے سال کے دوران زکواۃ فنڈز کی وصولی کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جسے بحث کے لیے جلد ہی مجلس شوریٰ میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی جی محکمہ زکواۃ و ریونیو کا کہنا تھا کہ ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں سے باقاعدہ اور عالمی معیار کے مطابق ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران مختلف غیر ملکی کمپنیوں سے ٹیکسوں کے 33 معاہدے ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال میں مجموعی طور پر51 معاہدوں پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.